نیب نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو کہاں جانے کی اجازت دے دی؟

نیب نے انسانی ہمدری کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو کہاں جانے کی اجازت دے دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے میرشکیل الرحمان کوانکے بھائی میرجاوید الرحمان کی عیادت کی اجازت دے دی،

نیب ترجمان کے مطابق میرشکیل الرحمان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرشدید علیل بھائی کی عیادت کی اجازت دی،میرشکیل الرحمان بھائی کی عیادت کرنے ایک دن کے لیے کراچی جاسکتے ہیں،لیکن بدستور نیب کی حراست میں رہیں گے، نیب نے واضح کیا ہے کہ ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے کا اختیار صرف عدالت کو ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری⁩ نے نیب سے درخواست کی تھی کہ میر شکیل الرحمان کو اپنے بھائی میر جاوید الرحمان کی عیادت کے لئے 48 گھنٹے کیلئے رہاکیا جائے نیب نے آج عدالت میں اس درخواست کو نظرانداز کر دیا لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں جانے کی اجازت دی جائے.

میر خلیل الرحمان مرحوم کے بیٹے میر جاوید رحمان کی طبیعت تشویش ناک ہے،پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا جاوید رحمان کو دل کا دورہ پڑا ہے.

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو اراضی سیکنڈل کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے،میر شکیل الرحمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے

اراضی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار میر شکیل کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست پر سماعت کی

میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت مین کہا کہ نیب نے گرفتاری کا طریقہ کار خود بنایا ہے لیکن اسی کی خلاف ورزی کی گئی ۔نیب نے بزنس مین کو طلب نہ کرنے کا خود فیصلہ کیا تھا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا میر شکیل الرحمان بزنس میں ہیں ۔کیا صحافی بھی بزنس میں ہوتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان بزنس میں ہیں اور ایک بہت بڑا گروپ چلا رہے ہیں۔ میر شکیل کی رہائی کے لیے آئینی درخواست دائر کی ہے۔ میر شکیل الرحمان اس وقت نیب کی غیر قانونی حراست میں ہیں ۔

عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف انوسٹی گیشن کس سٹیج پر ہے ۔نیب وکیل نے کہا کہ میر شکیل کے خلاف کیس انکوائری کی سٹیج پر ہے ابھی کل ہمیں میر شکیل کا ریمانڈ ملا ہے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ کل جو میر شکیل کا ریمانڈ ہوا ہے اسکی کاپی درخواست کے ساتھ لگائیں ۔ ہم اس درخواست کو پیر کے روز سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں آپ ضروری دستاویزات لف کر دیں ۔

عدالت نے میر شکیل کی اہلیہ کی درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے میر شکیل الرحمان اور انکی اہلیہ کی درخواست پر کاروائی پیر تک ملتوی کر دی

Comments are closed.