شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں میں فراڈ سے بچانے کے لئے نیب نئی پالیسی متعارف کردی

0
144
nab ofc

شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے بچانے کیلئے نیب نے نئی پالیسی لانےکا اعلان کر دیا ، تمام ٹرانزیکشنز بینکنگ چینل سے ہوں گی، نقد ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے بچانے کیلئے نئی پالیسی لانے کا اعلان کر دیا۔ ہاؤسنگ اسکیموں کے متاثرین کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا کہ ہر 10 میں سے 7 لوگ ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ کا شکار ہیں،
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے نیب لاہور کے دفتر میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو لوٹنے والے فصلی بٹیروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈر اور خریدار کے درمیان دو طرفہ ٹرانزیکشن ہوتی تھی، ریگولیٹر مِسنگ تھا، نئی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر شامل ہوں گے اب بلڈر اور خریدار کے درمیان ہر ٹرانزیکشن دو طرفہ نہیں تین طرفہ ہوگی، بلڈر اور خریدار کے ساتھ ریگولیٹر بھی پہلے دن سے ہر ٹرانزیکشن کا حصہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب کے بارے میں سست روی کا تاثر کسی حد تک درست ہے، کرپشن اور بدعنوانی ناسور ہے، اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، کاروباری افراد سے گزارش ہے کہ ڈریں مت ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a reply