لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو 8 جون کو طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی : نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام پر 117 بینک اکاونٹس ہونے اور ساڑھے 4 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز کے انکشاف پر دونوں کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہےتحقیقات میں ملزمان کے 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے جبکہ ان کے نام پر ڈیڑھ ارب روپے کی جائیدادیں پائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے فرح اور اسکے شوہر کو 117 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر طلب کیا ہے، دونوں کے 117 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں، نیب زرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران چار فارن بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے، ان بینک اکاؤنٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کے دورحکومت میں ساڑھے چار ارب کی ٹرانزیکشن مبینہ طور پر ہوئی ہیں،دونوں ملزمان کے نام پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب مالیت کی جائیداد بھی ہے، 2021 میں فرح گوگی نے ایف بی آر کو 97 کروڑ کے اثاثے ظاہر کئے، دونوں کی ملکیت میں دس کمپنیز کا بھی پتہ لگایا گیا، جو مالی لین دین کے طور پر استعمال ہوتی رہیں،

کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،حافظ نعیم

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح خان کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا تھاانٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست پر فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے انٹر پول اور ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

یہ تاثر نہیں ملنا چاہیےکہ نگراں حکومت طاقت میں رہنا چاہتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

یاد رہے کہ عدالت فرح خان کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے چکی ہےایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان تحقیقات سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہیں، جنہوں نے غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ سے اربوں روپےکمائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں فرح خان نے منی لانڈرنگ کے ذریعےاثاثہ جات بنائےانہوں نےسرکاری افسران پر دباؤ ڈال کر غیر قانونی ٹھیکے لئے اور ٹھیکے ایوارڈ کروانے کے لئے کروڑوں روپے کی رشوت بھی لی۔

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت چیلنج

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

Shares: