قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین روپے (11.02 کھرب روپے) کی ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زیادہ ہے۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران مجموعی طور پر 1,649.36 ارب روپے (16.5 کھرب روپے) کی ریکوری کی گئی۔ اس سہ ماہی میں عوامی دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں 17,194 متاثرہ افراد نیب کی ریکوریز سے مستفید ہوئے۔نیب کراچی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مقدمے میں 2.8 ارب روپے مالیت کے دو قیمتی پلاٹس واپس لے کر کے پی ٹی کے حوالے کیے، جبکہ نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 361 ایکڑ اضافی اراضی، جس کی مالیت 2.5 ارب روپے ہے، قومی تحویل میں لی۔

اعلامیے کے مطابق اس سہ ماہی میں نیب نے 1.39 ملین ایکڑ پر مشتمل مینگروو جنگلات کی اراضی واگزار کرائی، جس کی مالیت 1,104.97 ارب روپے ہے، جبکہ جنگلات کی مجموعی واگزاری 2,592.74 ارب روپے (25.9 کھرب روپے) تک پہنچ چکی ہے۔نیب بلوچستان نے 414,036 ایکڑ جنگلاتی اراضی واگزار کرائی جس کی مالیت 44.8 ارب روپے ہے، جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے 3.2 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی طور پر الاٹ شدہ ریاستی زمین واپس لے کر وزارتِ صنعت و پیداوار کے حوالے کی۔

عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کے ازالے کے لیے نیب نے B4U کیس کے 5,008 متاثرہ افراد کو پہلی بار رقوم کی آن لائن ادائیگی اور تقسیم کا عمل مکمل کیا.

اسرائیلی کے مغربی کنارہ قبضہ بل کی پاکستان سمیت 17 ممالک کی مذمت

کے ڈی اے میں 11 ارب 33 کروڑ کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دیے جانے کا انکشاف

جنگ بندی کے باوجود فلسطینی بھوک، پیاس اور پناہ کے لیے ترسنے لگے

Shares: