نیب کی ٹیم عمران خان سے تفتیش کے بعد روانہ

0
120
Imran Khan

ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کی قیادت میں نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 6 گھنٹے تفتیش مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی۔ نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روآنہ ہوگئی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 گھنٹے تفتیش کی۔ نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ کیس میں تفتیش کی، نیب ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کررہے تھے۔ واضح رہے کہ نیب نے چئیرمن پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں نیب کو عمران خان سے 4 روز مزید تفتیش کی اجازت دی تھی.

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ اٹک پولیس 9 مئی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کےلیے پہنچی تو عمران خان نے اُن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء کے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ اٹک پولیس ٹیم راولپنڈی جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

Leave a reply