سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل خارج کر دی گئی
جسٹس سردار طارق مسعود نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ میں جواب دیا کہ ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی، عدالت نے کہا کہ چار سال قبل ریفرنس دائر ہوا تھا ابھی تک فرد جرم ہی عائد نہیں ہوئی،نیب نے کہا کہ ضمانت منسوخی کی درخواست بھی چار سال قبل ہی دائر کی تھی،جسٹس سردار طارق نے کہا کہ ماشااللہ 2018 سے نیب کی درخواست بھی مقرر نہیں ہوئی تھی،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب پہلے تو کئی کئی سال ریفرنس بنانے میں لگا دیتا ہے، نیب والے کیس بناتے ہیں تو اسے ختم بھی کیا کریں کیا ملزم کو 10 کیلئے جیل میں ڈال دیں؟نیب کا ہر ملزم ہی خود کو معصوم کہتا ہے،
قبل ازیں سپریم کورٹ میں پلی بارگین کے ملزم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی .نیب نے کہا کہ ملزم نے دودھ، بسکٹ کے ٹھیکہ میں خزانہ کو 16 کروڑروپے کا نقصان پہنچایا ،ملزم نے نیب کے ایکشن پر پلی بارگین کر لی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی جائیداد نیب نے ضبط کر رکھی ہے،ملزم رقم نہیں دے رہا تو قانون کے مطابق جائیداد نیلام کر دیں ، جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے لگتا ہے خود کچھ نہیں کرنا،عدالت نے نیب وکیل کو مجاز اتھارٹی سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا
نیب بتائے کس اختیار کے تحت انکوائری دوبارہ شروع کی؟ سپریم کورٹ
پرویز مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے
ثبوت نہیں تھے تو آپ گرفتار کیسے کرتے ہیں؟ قائمہ کمیٹی کا نیب سے استفسار
نیب پراسیکیوٹر کورونا میں مبتلا،اہم کیس کی سماعت ملتوی
خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
نیب کا رویہ غیرذمہ دارانہ،سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سپریم کورٹ
نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،دو ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری








