باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ن لیگی سابق رکن پنجاب اسمبلی کو 10سال قید کی سزا سنا دی
احتساب عدالت نے چودھری محمد ریاض کو 5کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی،سابق لیگی رہنما چودھری محمد ریاض کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا چودھری ریاض پر 2002 میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے کی،عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگی سابق رکن اسمبلی کو 10 سال قید اور 5 کروڑ جرمانے کی سزا سنائی ہے،