نابینا خاتون نجومی بابا وانگا کی 2023 کیلئے پیش گوئیاں

0
55

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے گزشتہ سالوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی مرنے سے قبل کچھ پیش گوئیاں کی تھیں-

باغی ٹی وی : بابا وانگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔

بابا وانگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے-

1996 میں انتقال کرنجانے والی بابا وانگا نے دنیا سے متعلق کئی تباہ کن پیشگوئیاں کی تھیں جن میں سے کئی پوری ہوچکی ہیں۔

کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، شہزادی ڈیانا کی موت اور 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی-

اس کے علاوہ انہوں نے 2022 کے حوالے سے بھی چند پیش گوئیاں کی تھیں کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر سے متاثر ہوں گے جبکہ محققین کی ایک ٹیم سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کرے گی جو اب تک منجمد ہے خیال رہے کہ 2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں 30 ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا۔

بابا وانگا کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی تھی کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر 2022 میں پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوں گے اگرچہ دنیا پہلے ہی قلب آب سے دوچار ہے 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے اور موبائل فون کی اسکرینوں سے چپک جائیں گے زیادہ سے زیادہ اسکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ کے فرق میں تقریق نہیں کرسکیں گے اور جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے علاوہ ازین بابا وانگا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

ان پیشگوئیوں میں سے دو یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔

تاہم 2023 سے متعلق چند دل دہلا دینے والی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں جس سے لگتا ہے کہ دنیا کو 2020 اور 2021 سے زیادہ مشکلات و تباہی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سال 2023 کے لیے بھی بابا وانگا نے پیشگوئیاں کی ہیں غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بابا وانگا کے مطابق سال 2023 میں آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا یعنی یہ رجحان بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے۔

اس کے علاوہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش سے قبل ان کے رنگ اور خصوصیات کا بھی انتخاب کرسکیں گے، ناصرف یہ بلکہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ قدرتی پیدائش پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

آنجہانی نجومی کے مطابق 2023 میں زمینی مدار میں تبدیلی کا سب سے بڑا فلکیاتی حادثہ پیش آسکتا ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلی رونما ہوگی، گلوبل وارمنگ اس حد تک ہوگی کہ لوگوں کے لیے پریشان کن حالات پیدا ہوسکتے ہیں، ایسا 56 سال قبل ہوا تھافلکیاتی تبدیلی سے دنیا کو شمسی طوفان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی فضاء میں تابکاری کی سطح بلند ہو گی۔

2023 کے حوالے سے بابا وانگا کی جانب سے ماضی میں کی گئی پیش گوئیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ زمین پر رہنے والے لوگ خلائی مخلوق کے حملے میں مارے جائیں گے، پیش گوئی کے مطابق یہ دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوسکتا ہے 2023 میں ایک پاور پلانٹ میں بڑا دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادل بنیں گے، یہ بادل ایشیا پر اثرات مرتب کریں گے اس کے نتیجے میں بھارت سمیت کئی ممالک میں سنگین نوعیت کی بیماریاں پھیل جائیں گی۔

بابا وانگا کی اس پیشگوئی کو تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ سمجھے جانے والے حالیہ روس یوکرین تنازع کی وجہ سے بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

بابا وانگا نے آئندہ آنے والے سالوں کے لیے بھی بڑی پیشگوئیاں کی ہیں جن میں سے ایک بڑی پیشگوئی 2028 میں انسان کے وینس پر پہنچنے کی ہےانہوں نے سال 5079 کو دنیا کے خاتمے کا سال قرار دیا ہے۔

Leave a reply