نبیل گبول کی اینکر پرسن جمیل فاروقی کو آن ائیر لیاری اسٹائیل میں اٹھائے جانے کی دھمکی

نبیل گبول کی اینکر پرسن جمیل فاروقی کو آن ائیر لیاری اسٹائیل میں اٹھائے جانے کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اینکر پرسن جمیل فاروقی کو دھمکی دے دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینکر پرسن جمیل فاروقی نے نجی ٹی وی پر ہونے والے پروگرام کی ویڈیو شیئر کی ہے،نبیل گبول سے جمیل فاروقی سے کہا کہ آپ سے سوال پوچھ لوں ،آپ نے لیاری کی بات کی، ڈر لگ رہا ہے

جس پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آپ جیسا اینکر جو آل پارٹیز کانفرنس کے معززین کے اکٹھ کو "چارٹر آف کرپشن” کہہ رہاہے اسےلیاری اسٹائل میں جواب ملنا چاہیئے پھر بولے اس کا مطلب آپ کو گھر سے اٹھوانا ہرگز نہیں،ساتھ ہی کہہ دیا کہ کنول شوذب اتنا بولتی ہے پتہ نہیں گھر والوں کے ساتھ کیا کرتی ہوں گی

جمیل فاروقی نے کہا کہ ایکشن پلان کو اکتوبر سے امپلی منٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے، جس پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ہم سٹیب بائی سٹیپ چلیں گے

Comments are closed.