نابینا افرادکی ملازمتوں سے متعلق کیس،نابینا افراد کو معذور نہ لکھا جائے بلکہ….عدالت
نابینا افرادکی ملازمتوں سے متعلق کیس،نابینا افراد کو معذور نہ لکھا جائے بلکہ….عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں نابینا افرادکی ملازمتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4دسمبر کو جواب طلب کر لیا،
لاہورہائیکورٹ نے نابینا افراد کو معذورلکھنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ نابینا افراد کو ا سپیشل پرسن لکھا جائے، جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا پڑے گا کہ معاملات سڑکوں پرحل ہوں گے یاعدالتوں میں، ایسے معاملات کے حل کے لیے اب لکیرکھینچنی پڑے گی،سڑکوں کی بندش سے عام شہریوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں،