پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نابینا افراد اپنے مطالبات کو لے کر سڑکوں پر نکل آئے
سیکرٹریٹ چوک میں نابینا افراد کا احتجاج و دھرنا جاری ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ انکے ساتھ سرکاری نوکریوں میں کوٹے پر بھرتیوں پر عمل نہیں کیا جا رہا، نابینا افراد کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں اور ہمیں جائز حق دیا جائے، احتجاج میں درجنوں سپیشل افراد شریک ہیں،
نابینا افراد کے احتجاج کے دوران سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایمبولینسز کےلئے فوری راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کر دی،ڈی ایس پی انارکلی کی نگرانی میں اضافی 4 سینئر وارڈنز، 23 وارڈنز ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنارہے ہیں، سی ٹی او کے مطابق ایم اے او کالج چوک سے سیکرٹریٹ دونوں اطراف میں ڈائیوشن لگائی گئی ہے، سول ڈیفنس چوک سے جانب سیکرٹریٹ بھی دونوں اطراف سے بند ہے، پی ایم جی چوک سے سیکریٹریٹ چوک، چرچ چوک ٹریفک کو چلایا جارہا ہے، آؤٹ فال روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پی ایم جی چوک،استنبول اورٹولٹن چوک ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے، داتا صاحب سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے نیو انارکلی ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک رواں دواں رکھی گئی ہے ، شہریوں کو راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے،
واضح رہے کہ نابینا افراد نے مال روڈ پر دھرنا دیا تھا جس پر حکومت نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں 80 سے زائد نابینا افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں، جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں پر مستقل بھی کیا گیا ہے، ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے بادامی باغ شیلٹر ہاوس میں نابینا افراد میں نوکریوں کے لیٹر تقسیم کیے تھے۔ دوسرے مرحلے میں مزید نابینا افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔