نیب کی بڑی کاروائی،سابق انکم ٹیکس انسپکٹر کے گھر سے کروڑوں برآمد،ملزم گرفتار

0
36

نیب کی بڑی کاروائی،سابق انکم ٹیکس انسپکٹر کے گھر سے کروڑوں برآمد،ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کے بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کیمطابق اور بلا امتیاز کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد جاری ہے

نیب لاہور نے اہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، گھر سے کروڑوں روپے کیش و پرائیز بانڈز برآمد کر لئے، نیب لاہور کی ملزم خواجہ وسیم کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے گریڈ 16 کے سابقہ ملازم کے گھر سے 33 کروڑ کیش و پرائیز بانڈز کیصورت میں برآمد کر لئے گئے

ترجمان نیب لاہور کے مطابق نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کیخلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا،سابق انکم ٹیکس انسپکٹر کا گھر میں چھپایا گیا کروڑوں روپیہ کیش برآمد، ملزم خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا، تحقیقات میں ملزم کے نام 22 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہونے کے شواہد موصول ہوئے جنکے زرائع تاحال ملزم ثابت نہ کر سکا۔ تحقیقات میں ملزم خواجہ وسیم کی اہلیہ کے نام 19 کروڑ سے زائد کیش و پائیز بانڈ ہونے کےشواہد بھی حاصل ہوئے۔

ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئےکروڑوں روپےوائیٹ کئےاگرچہ وہ سکیم سے فائدہ حاصل کرنے کا اہل ہی نہ تھا ، تحقیقات میں ملزم کے بینک اکائونٹس میں 2013 سے 2017 کے دوران 22 کروڑسے زائد سرمایہ بیرون ملک سے منتقل ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے، ملزم کیجانب سے بیرون ملک سے منتقل ہونیوالے سرمایہ کے زرائع تاحال ثابت نہ کئےجا سکے، نیب حکام کیجانب سے ملزم خواجہ وسیم گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا

Leave a reply