یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں نیب کا کردارشاندارہے، عالمی اقتصادی فورم کی تعریف

اسلام آباد: یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں نیب کا کردارشاندارہے، عالمی اقتصادی فورم کی تعریف ،اطلاعات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں نیب کے کردار کو سب سے اہم قرار دے دیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کی کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ مشعل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے ملاقات کی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 714 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے 1230 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 947 ارب روپے ہے۔ نیب آرڈیننس 1999ء کی شق 33 سی کے تحت نیب نے بد عنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کے لئے آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ پر مبنی سہ جہتی پالیسی وضع کی ہے جو کہ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

مشعل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر جہانگیر نے کہا کہ نیب قانون کی حکمرانی، شفافیت، گڈ گورننس کے تناظر میں پاکستان میں انسداد بدعنوانی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی اپنے قیام سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 714 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی تعریف کی۔

Comments are closed.