معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم بنانے جا رہا ہوں ، اور بہت جلد اس فلم پر کام شروع کر دیا جائیگال. ندیم بیگ نے یہ اعلان لاہور میںمیڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا. انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ایک معیاری پنجابی فلم بنا کر دیں گے . ندیم بیگ نے فلم کی ہیروئین کا نام تو بتا دیا لیکن ہیرو کا نام نہیں بتایا انہوں نے کہا کہ ہیرو زیر غور ہے اس کا اعلان بھی بہت جلد کر دیا جائیگا. اس اعلان کے موقع پر مہوش حیات نے کہا کہ میںبہت پرجوش ہوں پنجابی فلم کرنے کےلئے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجابی ہماری زبان ہے اور مجھے بولنی آتی ہے باقی جو کمی بیشی ہے وہ میں سیکھ کر دور کرلوں گی. ندیم بیگ نے کہا کہ میں مہوش کو ہر فلم میں نہیںلیتا بلکہ جس کردار میں فٹ بیٹھ رہی ہوں اسی فلم میں اسکو کاسٹ کرتا ہوں.” ایسا نہیں ہے کہ میںمہوش حیات کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا”. ندیم بیگ نے کہا کہ مہوش ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ بات اپنی جگہ ہے لیکن ان کی کاسٹنگ سکرپٹکی ڈیمانڈ کے مطابق ہی کی جاتی ہے.
فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ