سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق سماعت کے دوران نادرا نے رپورٹ جمع کروا دی ہے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اقدامات کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے تاہم تکنیکی غلطی کے سبب جمع نہیں کروائی جا سکی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد معاملے پر سماعت کی جائے گی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج اوور سیز پاکستان نیوں کو ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن سے پوچھا گیا کیا کارکردگی دکھائی۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع نہیں کیا۔ جو انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کی حکم عدولی کرے گا وہ کٹہرے میں کھڑا ہو گا

Shares: