مزید دیکھیں

مقبول

عورت، ایک انمول کتاب،تحریر:نور فاطمہ

عورت کو اگر کتاب سے تشبیہ دی جائے تو...

ن لیگ کا عوامی رابطے بڑھانے کے لیے کیلیے لاہور سیکریٹریٹ کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ نواز نے عوامی رابطے بڑھانے...

نعیم بخاری عمران خان پر برس پڑے،بولےعمران”مردم شناس” نہیں

سینئر وکیل اور معروف قانونی ماہر، نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ اگر وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مشیر ہوتے، تو انہیں یہ مشورہ دیتے کہ وہ کبھی بھی القادر ٹرسٹ کی زمین کو ہاتھ نہ لگائیں۔یہ زمین ایسی چیز نہیں ہے جسے بانی پی ٹی آئی کو چھونا بھی چاہیے تھا۔نعیم بخاری نے عمران خان کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس نہیں ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے فواد چوہدری کو کیسے منتخب کیا اور بابر اعوان کو مشیر کے طور پر کیوں مقرر کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے ان کی سیاسی بصیرت پر سوالیہ نشان ہیں۔

نعیم بخاری نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ملکیتی کوئی بھی چیز، چاہے وہ ہار ہو یا کوئی اور چیز، عمران خان کو نہیں لینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ملکیت پر کسی فرد کا حق نہیں ہے، یہاں تک کہ اگر کوئی بال پین یا پینسل تحفے میں ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت سمجھی جاتی ہے۔نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی توہم پرستی پر بھی سخت رائے دی، کہا کہ عمران خان توہم پرستی کی شکار ہو گئے تھے اور آج بھی ان کے ذہن میں یہ خیال تھا کہ "آج کا دن اچھا نہیں ہے”۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan