سندھ کے صوبائی وزیر ،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مہنگائی بہت بڑھی ہے، بجٹ آنے والا ہے، بجٹ سے پہلے ہم نے کچھ چیزیں کی ہیں، ہم نے ڈیتھ گرانٹ 7 لاکھ روپے کردیا، بچی کی شادی پر ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے،
سعید غنی کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کو 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کردیا ہے،ہم مختلف اسکالرز شپ بھی دیتے ہیں، ان کو بھی بڑھا دیا ہے، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار تھی ،کم سے کم تنخواہ 32 ہزار سے زائد ہوگئی ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر کا بنیادی مسئلہ ہے وہ صوبوں کو ملنے چاہیئے ، اگر کوئی اور صوبہ نہیں چاہتا ہے تو اس کی سزا سندھ کو نہیں ملنا چاہیئے،ہم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں،سندھ حکومت نے نئی سمری بھیجی ہے،جس میں ہم کہہ رہے ہیں یہ سندھ کو جانا چاہیئے،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کونسل کا ممبر نہ ہو وہ میئر بن سکتا ہے ، یہ تجویز سب سے پہلے جماعت اسلامی نے دی تھی، تمام جماعتوں نے تقریباً یہی تجویز دی تھی ، جب یہ ترمیم آئی کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی ، وہ عدالت میں جاکر عمل میں تاخیر چاہتے ہیں، اس کا مطلب ان کے پاس اکثریت نہیں ہے،یہ پی ٹی آئی تو دور کی بات اپنے ممبر جمع کرکے دکھائیں، جو ممبر ان کے رویے کو پسند نہیں کرتے ہیں، جماعت اسلامی کے بہت سے ارکان ان کے ساتھ نہیں ہیں، اگر حافظ نعیم الرحمن اکثریت شو کرتے ہیں، میں ان کو مبارکباد دوں گا،ان کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گا ،ہم انہیں میئر بھی تسلیم کریں گے، میرا بھائی کئی برس پہلے یوتھ کا صدر تھا، اگر آ سکو ٹکٹ دیا گیا، یہ اعتراض نہیں ہونا چاہیئے وہ سعید غنی کا بھائی ہے،
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر