سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک بچانے کےلئے نفاذ اسلام کے میثاق پر یکجا ہوجائیں ۔ پاکستان کو صرف اسلامی نظام کے نفاذ کے میثاق سے ہی بچایا جاسکتا ہے ۔
ڈاکٹر سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ ملک نازک ترین حالات سے گزررہا ہے اور ہمارے سیاستدان اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں ۔ ملک بچانے کےلئے میثاق اسلام کے علاوہ تمام تجربات ناکام ہوں گے ، کچھ جماعتیں میثاق معیشت اور کچھ جماعتیں میثاق جمہوریت کی تجویز پیش کررہی ہیں ہماری تجویز یہ ہے کہ ملک بچانے کےلئے میثاق اسلام پیش کیا جائے ۔ اسلئے کہ یہ ملک اللہ نے ہمیں اسلام کی برکت سے عطاکیا ہے ، جب ہمارے حکمرانوں نے نفاذ اسلام کے وعدے سے رو گردانی کی تو پھر حالات دن بہ دن تنزلی کا شکار ہوتے چلے گئے یہاں تک پاکستان دولخت ہوگیا ۔ اس وقت بھی اقتدار کے جو تجربے کئے جارہے ہیں یہ ناپائیدار ہوں گے ، پائیدار تجربہ صرف اسلام کا نفاذ ہے ۔ ہماری معیشت اور جمہوری ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں ۔
ڈاکٹر سبیل اکرام کا مزید کہنا تھا کہ معیشت اور جمہوری اداروں کے استحکام کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں لیکن ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا سب سے اہم ترین لائحہ عمل یہ ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں نفاذ ِ اسلام کے میثاق پر متفق ہوجائیں ۔ یہ ملک ہمارے پاس لاکھوں شہدا ءکی امانت ہے ، اس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے ۔اس کی بقا ، دفاع ، تحفظ اور استحکام صرف اور صرف باہمی اتحاد میں ہے ۔ ہم مسلمان ہیں ہمارا دین تحمل ، برداشت اور باہمی اتحاد واتفاق کا سبق دیتا ہے ۔ جبکہ ہمارے سیاستدان اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں عوام اور ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کے نتیجہ میں بے یقینی کی کیفیت طاری ہے، مہنگائی روز بہ روز بڑھ رہی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے حکمران اور سیاستدان اتحاد واتفاق کا مظاہرہ اور میثاق اسلام پر متفق ہوجائیں تاکہ ملک تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔
تبصرہ کتب، زکوٰۃ ،عشراور صدقۃ الفطر
تبصرہ کتب،واقعہ معراج اور اس کے مشاہدات
تبصرہ کتب،بچوں کا اسلامی انسائیکلوپیڈیا
تبصرہ کتب، خواتین کے امتیازی مسائل
نام کتاب : جنوں اورشیطانوں کی دنیا
نوجوان نسل کے لیے پیارے رسول ﷺ کی سنہری سیرت