ریاستی سرپرستی میں نفرت انگیز بیانیہ کے فروغ میں کاربند گودی میڈیا عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا

گودی میڈیا سنسنی اور شور شرابہ کے ذریعے منظم پروپیگنڈا اور جھوٹ کے فروغ میں مصروف ہے،عالمی جریدہ الجزیرہ نے گودی میڈیا کے جھوٹ ، گمراہ کن دعوؤں اورفریب کو دنیا بھر میں آشکار کر دیا ،عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق؛” بھارتی میڈیا پر اعتبار کا بحران سب سے زیادہ بھارت کے اندر محسوس کیا جاتا ہے”میڈیا اداروں کی ملکیت سیاسی اور کارپوریٹ اتحادیوں کے ہاتھ میں مرکوز ہوتی جا رہی ہے”

صحافی مینا کشی راوی نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ؛ہندوستانی میڈیا کو پڑوسی ممالک کی جانب سے پروپیگنڈا ٹولز کے طور پر دیکھا جاتاہے”بھارتی میڈیا سرحدوں کے آر پار سنسنی خیزی اور ہندوتوا کی سیاست کی تشہیر کرتا ہے”،بھارتی صحافی سمیتہ شرما کا کہنا تھاکہ؛”بھارت میں ٹیلی ویژن بڑے پیمانہ پر اعتبار کے بحران کا شکار ہے اور بنیادی صحافت سے بھی محروم ہے”بھارتی میڈیا زیادہ شور اور کم معلومات کے جال میں پھنس گیا ہے” ،پاکستان کیخلاف بھی بھارتی ٹی وی چینلز نے لاہور اور کراچی پر قبضہ کی بے بنیاد اور غلط رپورٹ نشرکی”،

ہمال ساؤتھ ایشین کے ایڈیٹر رومن گوتھم نے کہا کہ؛”بھارتی میڈیا کی ترجیحات یہ نہیں ہیں کہ عوام کو حقیقی صورتحال سے آگاہ کریں”الجزیرہ کے مطابق بھارت میں تنقیدی صحافیوں کو مقدمات، پولیس کارروائی اور نوکریوں سے محروم کر کے خاموش کر دیا گیا ہے ،عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کی درجہ بندی بھی مسلسل گرتی جا رہی ہے ،

ریاستی سرپرستی میں جھوٹ اور ہندوتوا نظریہ پھیلانے والاگودی میڈیا دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے

Shares: