کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے معاملات مزید خراب ہوں،چودھری شجاعت

0
43
Chaudhry-Shujaat-Hussain-and-Chaudhry-Pervaiz-Elahi-04-copy

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے معاملات مزید خراب ہوں،کچھ لوگ واقعہ کو غلط رنگ دے کر عجیب کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں،

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ پولیس کو بتایا گیا پرویز الہی میرے گھر پر ہیں، غلط گائیڈ کرنے پر پولیس والے پرویز الہی کا گھر چھوڑ کر میرے گھر کی طرف آئے، پولیس دروازے پر پہنچی تو دوسرے طرف میرے بیٹے موجود تھے،پولیس والے آگے بڑھے تو میرے دونوں بیٹوں نے انہیں روکا، پولیس نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی، شیشے ٹوٹے، میرے بیٹے زخمی ہوئے، چودھری سالک کے ہاتھ پر ٹانکے لگے، دو گھنٹے بعد پولیس دروازے سے گئی،پولیس والوں سے پوچھا گیا کہ کس کیس میں یہ سب کیا جا رہا ہے بتایا گیا گجرات میں سڑکوں کی تعمیر میں اربوں کا کمیشن وصول کیا گیا، میرا یا میرے دونوں بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا،سارے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں،

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بکتر بند گاڑی سے مین گیٹ توڑا گیا، سختی سے مذمت کرتا ہوں، سارے معاملے کے پیچھے جو بھی ہے اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، کسی اور موقع پر تفصیل سے بات کروں گا، بیٹوں سے کہا ہے صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں،

پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

Leave a reply