نہم اور گیارہویں کے طلبا پاس، کن طلبا کو دینا پڑے گا امتحان؟ شفقت محمود کا بڑا اعلان
نہم اور گیارہویں کے طلبا پاس، کن طلبا کو دینا پڑے گا امتحان؟ شفقت محمود کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 9ویں اور11ویں کاامتحان دینےوالوں کوپروموٹ کر دیا ہے،چارکیٹگریز کے طالب علموں کیلیے ستمبر, نومبر کے درمیان امتحان لیا جا سکتاہے،
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صرف دسویں اور بارہویں جماعت کے طالبعلم امتحان دیں گے،امتحان کی بنیاد پرپچھلے سال کے نمبرز دیئے جائیں گے،قومی رابطہ کمیٹی نےتمام تعلیمی ادارے15 جولائی تک بندرکھنے کافیصلہ کیاتھا،40فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہونے والے بھی ستمبر میں امتحان دینگے،جو گیارہویں بارہویں کا مشترکہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ بھی ستمبر میں امتحان دینگے جو اپنی پوزیشن بہتر بنانا چاہتے ہیں وہ ستمبر میں خصوصی امتحان دیں گے،
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ 40فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طالب علموں کو پاسنگ مارکس دیئے جائیں گےجائزے سے پتا چلا ہے نویں کےمقابلےمیں دسویں کانتیجہ بہترہوتاہے، یونیورسٹیز سمسٹر سسٹم کے حوالہ سے ملکر ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ فیصلہ کریں اس میں وزارت تعلیم انوالو نہیں ہے
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے طلبا کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو اے لیول ،او لیول کی طرف جاتا ہے، بورڈز کے امتحانات میں 40لاکھ بچے تھے، کیمبرج نے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں، جب ہم نے گیارہویں کی بنیاد پر بارہویں کے امتحان کا کیا تو اس میں مجموعی طور پر 2 سے 3 فیصد ایوریج نکلی ہے، اگر کوئی لوگ کہتے ہیں کہ گیارہوین کا نتیجہ برا تھا بارہویں کے لئے اچھی تیاری کی تھی تو اس میں وہ خصوصی امتحان دیں گے.
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کے امتحانات میڈیکل کالجز، انجینئرنگ ان میں ہم مداخلت نہیں کر سکتے، 205 یونیورسٹیز ہیں، پرائیویٹ سکولز کا ایشو حساس ہے، والدین کہتے ہیں کہ کلاسز نہیں ہو رہی تو ہم کیوں فیسیں دیں، سکولز کہتے ہیں کہ فیسیں دیں نہیں تو ہم تنخواہ نہیں دے سکتے، پرائیویٹ سکولز جنکی فیسیں کم ہیں ان پر برا وقت آیا ہوا ہے.اسلام آباد میں کئی ایسے سکول ہیں جو 5 ہزار سے کم فیس لیتے ہیں، وہ بہت مشکل میں ہیں، ہم نے سکولوں اور والدین کا خیال کرنا ہے، ایسے اقدامات نہیں کرتے کہ سکول بیٹھ جائیں، ریاست میں بہترین ایجوکیشن سسٹم ہوتا تو یہ پرائیویٹ سکول نہ ہوتے.