باغی ٹی وی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: "اسرائیل قوم نہیں، وحشی دہشت گرد ہے” اور "بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے”۔ مظاہرین نے غزہ میں جاری نسل کشی فوری طور پر روکنے اور عالمی برادری سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایکشن لینے کی اپیل کی۔احتجاج میں شریک افراد نے بھارتی حکومت، خصوصاً وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف سخت اور واضح مؤقف اختیار کرے، اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرے۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 56 ہزار 77 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 848 تک پہنچ گئی ہے۔ مظاہرین نے ان ہولناک اعداد و شمار کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم، غلط خبریں نشر کرنے کا الزام

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد عوام سڑکوں پر، طمانیت اور سکون کی لہر دوڑ گئی

وزیراعظم شہباز شریف کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، کامیاب سفارتی دوروں پر وفد کو خراج تحسین

کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Shares: