باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے سامنے فائرنگ ہوئی ہے
فائرنگ سے جید نوجوان عالم دین ، نائب مفتی دارالافتاء حضرت مولانا مفتی غلام حسین جاں بحق ہو گئے، مفتی غلام حسین کی نماز جنازہ بٹگرام میں آج چار بجے ادا کی جائے گی۔
فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق نا معلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ اکوڑہ پولیس نے بروقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے درالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دارالافتاء کے نائب مہتمم کا قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا
*نوشہرہ: ۔تھانہ اکوڑہ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔درالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دارالافتاء کے نائب مہتمم کا قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار ۔* pic.twitter.com/IaB7zlV8aB
— Nowshera police (@NSRPolice) October 8, 2020
واضح رہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک 1947ء میں مولانا عبد الحق نے قائم کیا تھا. بعد ازاں مولانا سمیع الحق مدرسہ کے سربراہ تھے، انہیں اسلام آباد میں شہید کردیا گیا ،بعد ازاں مولانا سمیع الحق کے بیٹے مدرسہ کے سربراہ ہیں،