قصور
تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین میں سختی نے ہیلمٹ کا بحران کھڑا کر دیا ہے جس سے پریشان شہریوں کی پریشانی میں مذید اضافہ ہوا ہے
ٹریفک پولیس کے چالانوں میں اضافے کے بعد بازاروں میں ہیلمٹ اچانک نایاب ہونا شروع ہو گئے
پندرہ سو روپے والا عام ہیلمٹ چار ہزار پانچ سو روپے تک جا پہنچ چکا ہے جس سے شہری شدید پریشانی اور مجبوری کا شکار ہیں

پرائس کنٹرول اتھارٹی، پیرا فورس اور متعلقہ ڈپارٹمنٹس قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں دکاندار کھلے عام من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں

عوام کا واضح مطالبہ ہے کہ حکومت صرف چالان بڑھانے پر نہ رکے بلکہ مہنگے داموں ہیلمٹ فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن لے اور اپنی مکمل موجودگی کا احساس کروائے

شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نئی موٹر سائیکل کے ساتھ کمپنی کو فری ہیلمٹ دینے کا پابند کیا جائے تاکہ عوام کو دونوں طرف سے لوٹنے کا سلسلہ بند ہو سکے

Shares: