نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

0
45

نائلہ کیانی نے ایک اور کارنامہ انجام دے کر چین کی ’ چوا ویو ‘ چوٹی کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے چائنہ میں واقع دنیا کی 8 ہزار 188 میٹر بلند ترین چوٹی ’چواویو ‘کو سر کیا جس کے بعد انہوں نے 8 ہزار میٹر سے زائد 10 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ ا س نے یہ سنگ میل اس وقت حاصل کیا جب اس نے چو اویو چوٹی کو کامیابی سے سر کیا جو کہ تبت کے علاقے میں واقع دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی ہے۔ وہ امیجن نیپال کی ٹیم کے ساتھ نیپال وقت کے مطابق رات 12:30 بجے چو اویو کی چوٹی پر پہنچی۔ پاکستانی کوہ پیما سرباز خان بھی اس سمٹ پش کا حصہ تھے۔
نائلہ کیانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کامیابی کو شیئر کرتے ہوئے کہا: "الحمدللہ! پیاروں اور ہماری قوم کی دعاؤں سے نائلہ چو اویو میں سرباز کے ساتھ پہلی پاکستانی بن گئی ہے۔

Leave a reply