ناجائز بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی، حیسکو جنرل مینجر
حیسکو میں اوور بلنگ کے معاملے پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے 5 کروڑ کا جرمانہ لگنے کے بعد حیسکو حکام متحرک ہوگئے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جرمانہ لگنے کے بعد حیسکو کے جنرل مینیجر نے حیسکو افسر اور عملے کو آخری وارننگ لیٹر بیج دیا۔ اوور بلنگ کے معاملے پر جنرل مینیجر حیسکو عمر حیات گوندل نے حیسکو کے تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز, ایکسئین اور ایس ڈی اوز کو لیٹر لکھ کر اوور بلنگ کے معاملے پر وارمنگ دے دی۔ لیٹر کے متن میں لکھا کہ صارفین کو زائد بل بھیجنے پر حیسکو جنرل مینیجر کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ساتھ میٹنگ ہوئی، ایف آئی اے کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ناجائز بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی۔متن میں مزید کہا گیا کہ اب اوور بلنگ اور ناجائز بل بھیجا گیا تو اس افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی اور ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔