ناجائز اسلحہ کے خلاف لاہور میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
ناجائز اسلحہ کے خلاف لاہور میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے
شاد باغ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان مقصود اور محمد عرفان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کے قبضہ سےایک عدد 223 بور رائفل،01 عدد کلاشنکوف، 02 عدد نائن ایم ایم پسٹل اوربڑی تعداد میں گولیاں برامد ہوئیں
پولیس نے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر تھانہ شاد باغ میں مقدمات درج کر لئے.
قبل ازیں لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے مغویہ ماہم معراج کو چیچہ وطنی سے تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
20سا لہ ماہم معراج پسند کی شادی نہ ہونے پر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ مغویہ کے ورثاء نے تھانہ سبزہ زار میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے مغویہ کو مختلف معلومات کے ذریعے تلاش کیا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی طرف سے مغویہ کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی