نجی ایئر لائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

0
55
jeena airline

کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے تاہم گورنر سندھ اور ان کے خاندان کے افراد حادثے سے بال بال بچ گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ فلائی جناح کے طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔پرواز 25 منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی ہوئی۔فلائی جناح کا کپتان طیارے کو نوابشاہ سے واپس کراچی ایئرپورٹ لے آیا،ایئر ٹریفک کنٹرول نے رن وے کو لینڈنگ سے قبل کلیئر کرایا۔پرواز نمبر 670 میں گورنر سندھ سمیت طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، فلائی جناح کے اسی طیارے نے گزشتہ 2 ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گورنر کامران ٹیسوری کے طیارے میں فنی خرابی واقع ہوئی تھی جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

Leave a reply