نجی ٹی وی کا متنازعہ ٹاک شو، عدالت میں درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
36

نجی ٹی وی کا متنازعہ ٹاک شو، عدالت میں درخواست پر فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بول ٹی وی کے متنازعہ ٹاک شو کا معاملہ پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،پیمرا کی جانب سے نیئر رضوی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،بول ٹی وی کی کی جانب سے شیر افضل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ڈانس میں پابندی لگ سکتی ہے، جس پر نیئر رضوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ بول ٹی وی نے پیمرا سے لائسنس حاصل کیا ہوا ہے،بول ٹی وی نے ٹاک شو کے ذریعے ٹک ٹاک کے مواد اور انڈین گانے چلائے ہیں،

وکیل بول ٹی وی نے کہا کہ پیمرا کے کونسل آف کمپلینٹ میں نہیں گئے، جس پر نیئر رضوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیمرا آرڈیننس کے تحت چیرمین پیمرا کے پاس اختیار ہے، اس حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا ہوا ہے،

بول ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ چیرمین پیمرا نے کونسل آف کمپلینٹ کے اتھارٹی کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا،

دونوں پارٹیز کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.

Leave a reply