امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں30 روپے تک کمی کرے،ہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس ناجائز ہے، اس ٹیکس کے خاتمے سے معاشی سرگرمی بڑھےگی، حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پرنہ اتارے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگی،