چیمپینز ٹرافی میں ناکامی کے بعد مینجمنٹ اور ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں ہونے والے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ایک اور عبوری کوچ تعینات کیے جانے کا امکان ہے، نئے ہیڈ کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کے بعد تلاش شروع کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مزید موقع نہ ملنے کا امکان ہے، جنہیں عبوری طور پر چیمپینز ٹرافی تک کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے، چیمپینز ٹرافی میں ناکام ہونے والے سینیئر کھلاڑیوں کو دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو شکستوں کے ساتھ چند روز ہی پاکستان کا سفر تمام ہوگیا۔گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں جبکہ پاکستان کے ساتھ بنگلادیش بھی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے سے باہر ہوگیا تھا۔قبل ازیں، 19 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی تھی، 321 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 260 رنز ہی بناسکی تھی۔

افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

قائد اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر ریاض کی صاحبزادی سے بات چیت،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری

کراچی، ڈمپرز میں فرنٹ اور رئیرویو کیمرہ لگانا لازمی

اے آئی ٹیکنالوجی، ایشیا کے بڑے بینک نے ہزاروں ملازمتیں ختم کردیں

Shares: