کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

0
43

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلستان جوہر تھانے میں تعینات اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

باغی ٹی وی :واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے ، جہاں زخمی اہلکار کئی سال تعینات رہ چکا ہے اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کروا چکا ہے-

ہزاروں ایکڑاراضی پرناجائزقبضہ:دوست مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نےلاہورسےگرفتارکرلیا

پولیس کے مطابق اے ایس آئی غلام مصطفیٰ سادہ کپڑوں میں نیپا چورنگی سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا زخمی اہلکار گلستان جوہر تھانے میں تعینات ہے-

پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے زخمی اہلکار واقعہ سے متعلق بیان نہیں دے سکا، بیان لینے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا زخمی اہلکار اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہے-

دوسری جانب کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ کے حکم پر مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کر کے قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد تشدد میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا-

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والے ملزمان کی تلاش میں مچھر کالونی میں جنگل سائیڈ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مسلح ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت محمد شریف عرف شرفو کے نام سے ہوئی، گرفتار زخمی ملزم کو فوٹیجز میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والے دیگر مسلح ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، اب تک مقدمے میں مطلوب 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں زخمی ملزم سمیت 6 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔

عمران خان مشکل میں پھنس گئے: ایف آئی اے نے عمران خان کو پیرکو کراچی طلب کرلیا

Leave a reply