ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن،ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر،ممبرمحتسب پنجاب نے سات روز میں رپورٹ طلب کرلی
ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ہسپتال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر, ہر طرف کھڑا پانی انتظامیہ کی کارکردگی پر منہ چڑانے لگا, ضلع کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریض گندگی کی وجہ سے نئی بیماریوں کا شکار ہونے لگے,بشمول باغی ٹی وی میڈیا رپورٹس پر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا نوٹس, سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ایم ایس سمیت دیگر عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں بالخصوص ڈی ایچ کیو میں بنی رہائشی کالونی میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کے بلند وبانگ دعوؤں کی نفی کرتے نظر آرہے ہیں جن سے کئی خطرناک بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے,
گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر صفائی کی ابتر صورتحال کی نشاندہی پر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے سات روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے,
صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے ننکانہ صاحب میں ایڈوائزر ملک محمد اسلم کی طرف سے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی ایچ کیو میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں جامع رپورٹ اور شواہد کے ساتھ جواب داخل کروائیں.