گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی

صوبائی وزیر مذہبی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بطور مہمان خصوصی

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی ،صوبائی وزیر مذہبی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بطور مہمان خصوصی

سکھ مذہب کے سال کی شروعات کے موقع پر گردوارہ جنم استھان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی صوبائی وزیر مذہبی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی

جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی ستونت کور بھی اس موقع پر موجود تھیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے 2700 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں بھارتی سکھ یاتریوں کی خصوصی فرمائش پر بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی جو لاہور سے کرتار پور ،ایمن آباد ، ننکانہ صاحب اور پنجا صاحب جائے گی

میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے پرامن ملک ہے ۔ بابا گرونانک یونیورسٹی کے لیے فنڈز کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے

Comments are closed.