ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آوٹ ڈور فری پرچی سو روپے میں ملنے لگی,ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ میں تعینات عملہ نے کرپشن کا نیا دروازہ ڈھونڈ لیا,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی ہٹ دھرمی کےباعث خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا, سلام دعا اور شفارش والوں کو چار چار پرچیاں جاری کی جا رہی ہیں ,خاتون مریضہ، ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال وقت شدید بد انتظامی کا شکار ہو چکا ہے اور ہر شعبہ کرپشن عام ہے جس کے باعث حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کا دی جانے والی سہولیات کا فقدان پیدا ہو چکاہے,آوٹ ڈور پرچی پر تعینات عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعت خواتین مریضوں کو پرچی کے حصول کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑتا اور مجبورا مریض پرچی کی بروقت فراہمی کی خاطر فی پرچی سو روپے ادا کر رہے ہیں,جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عمران شاہ لمبی تان کر سو چکے ہیں,
گزشتہ روز علاقہ واربرٹن کی رہائشی مریضہ کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس ویڈیو نے انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں، خاتون مریضہ نے کہا کہ سلام دعا اورسفارش پر چار چار پرچیاں جاری کی جارہی ہیں، میں نے بھی ایک ملازم سے کہا کہ پرچی لیں دیں تو اس نے کہا کہ باجی ایک سو روپے دو اور اگر تین پرچیاں لینی ہیں تو تین سو روپے دو تو جاری کروا دیتا ہوں,
خاتون مریضہ نے کہا کہ جو پیسے دیتا ہے اس کی اسی وقت پرچی بن جاتی ہے,ویڈیو میں خاتون کی نشاندہی پر ہسپتال کا ملازم ہکا بکا رہ گیا,
مریضوں نے ڈپٹی کمشنر ننکأنہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور انکوائری کامطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن اور بدانتظامی میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاۓ اور آوٹ ڈور پرچی کے نظام کو بہتر کیا جاۓ اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی کو یقنی بنایا جاۓ
عوامی وسماجی حلقوں نے ناکام ونااہل ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ کو بھی تبدیل کیا جائے،ان کی جگہ ایماندار اور ایکٹو ایم ایس تعینات کیا جائے جو ہسپتال کے معاملات بہترطورپر چلاسکیں.








