ننکانہ :سید والا کے دو کھاد ڈیلرز کی ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ،گرفتاری کا حکم

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )سید والا کے دو کھاد ڈیلرز کی ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ،گرفتاری کا حکم

تفصیل کے مطابق سیدوالہ کے دو کھاد ڈیلرز قمر وسیم پل پپلاں اور طارق محمود پل ملکہ حاجی کے خلاف رواں سال جنوری میں تھانہ سیدوالہ میں مقدمات کا اندراج ہوا تھا, لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومت کی رٹ برقرار رکھنے میں کافی معاون ثابت ہو گا ،ضلع بھر میں کسانوں کو مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کا مقصد کسانوں کو حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسان زیادہ سے زیادہ خوشحال ہو سکے

ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی ہدایات کے پیش نظر رواں سال رانا محمد عارف شہزاد ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ننکانہ صاحب نے کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر سیدوالہ کے دو کھاد ڈیلرز قمر وسیم پل پپلاں اور طارق محمود پل ملکہ حاجی کے خلاف مورخہ 9 جنوری 2024 کو تھانہ سیدوالہ میں مقدمات کا اندراج کروایا تھا۔

ڈسٹرکٹ کورٹس ننکانہ صاحب سے ان کھاد ڈیلرز کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہو گئی تھی۔ پھر متعلقہ ڈیلرز نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے سلسلے میں گزشتہ روز چھٹی مرتبہ پیشی تھی اور 25 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ نے ان ڈیلرز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومت کی رٹ برقرار رکھنے میں کافی معاون ثابت ہو گااور ضلع ننکانہ صاحب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی زیر قیادت پرائس کنٹرول مہم موثر انداز سے جاری رہے گی.

Leave a reply