ننکانہ :حکومت کی غلط پالیسی کیوجہ سے چھوٹے ٹھیکیداروں کا معاشی قتل ہورہا ہے، چوہدری عبدالخالق گجر

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سی اینڈ ڈبلیواورمحکمہ بلڈنگ کی غلط پالیسی کیوجہ سے چھوٹے ٹھیکیداروں کا معاشی قتل ہورہا ہے، چوہدری عبدالخالق گجر

تفصیلات کے مطابق حکومت اس وقت صرف اور صرف بڑے ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے اقدامات کررہی ہے،چھوٹے ٹھیکیداروں کے حقوق کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،

کنسٹریکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کیپ کے عہدیدارن اور کنٹریکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں صدر کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن چوھدری عبدالخالق گجر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پنجاب حکومت کا2 فیصد سے بڑھا کر سی ڈی آر کوپانچ فیصد کر دینا بہت بڑی نا انصافی ہے

چوہدری عبد الخالق گجر نے مزید کہا کے سی اینڈ ڈبلیواورمحکمہ بلڈنگ کی پالیسی کے باعث سی کلاس ٹھیکیداروں کا معاشی قتل اور ان کا استحصال ہو رہاہے ستم ظریفی کی انتہا اور کیاہو سکتی ہے کہ ضلع بھر میں موجود بنیادی مرکز صحت کے ٹینڈرز کا الگ الگ اشتہار ہونا چاہیے تھا بنیادی مرکز صحت کا ایک اشتہار دینا سی کلاس کے ٹھیکیداروں کے ساتھ نا انصافی ہے,

حکومت اس وقت صرف اور صرف بڑے ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے ایسے اقدامات کررہی ہےاجلاس میں ڈپٹی کوارڈینیٹر عرفان رشید بھٹی،حاجی اکرام ، اعجاز مسعود،سردار مستان سنگھ، جاویداحمد مان،حاجی محمد حنیف حافظ عابد،چوہدری سہیل کامران،رانا محمد اسحاق چوھدری محمد حنیف سمیت تمام عہدے داروں نے شرکت کی اور آئندہ کےلئے لائحہ عمل بھی زیر بحث لایا گیا.

Leave a reply