راولپنڈی: نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کی گرفتاری پر نانبائی ایسوسی ایشنز کی ملک بھر کے تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
باغی ٹی وی : راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی نان بائی ایسوسی ایشنز نے حکومت پنجاب کے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں بند کمروں میں بیٹھ کر روٹی کی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
جنرل سیکرٹری نانبائی ایسوسی ایشن خورشید قریشی نے کہا پنجاب حکومت نے روٹی نان کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا اس پر نانبائی ایسوسی ایشن نے صدر شفیق قریشی کی صدرات میں اجلاس بلایا تو رات گیارہ بجے انہیں گرفتار کیا گیا، اگر عہدیداران کو رات تک رہا نہ کیا گیا تو کل احتجاج کریں گے، اور ملک بھر کے تندور بند کردیں گے، ہم کسی نمائندے کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے تاجر کے تحفظ کی قسم کھائی ہے ، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اس واقعہ کا نوٹس لیں جبر کے ہتھکنڈوں کے ساتھ قیمتیں نافذ نہیں ہوتی نانبائیوں کے چولہوں کا خیال رکھا جائے۔