ننکانہ :بیساکھی میلہ ، تین روزہ تقریبات پر سولہ سو پولیس افسران اور جوان سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات پر 16 سو پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو راونڈ دی کلاک تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ cctv کنٹرول روم سے گوردواروں اور شہر کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔ تمام گوردوارہ جات کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی شخص کو بنا باڈی سرچ داخلہ کی اجازت نہ ہو گی۔گوردوارہ جنم استھان میں داخلہ کے وقت تھری لیئر پائپنگ یقینی بنائی جائے گی۔ شہر کے داخلی خارجی راستوں سمیت لنک گلیوں اور مین شاہراہ پر پکٹ و بیرئیر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ گوردواروں کے اندر و باہر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کے مشترکہ تعاون سے گوردواروں کی سرچ و سویپنگ یقینی بنائی جائیگی۔ ضلعی پولیس کے محافظ سکوارڈ اور ایلیٹ کمانڈوز موثر پٹرولنگ کریں گے۔ ٹریفک کی روانگی کو بحال رکھنے کے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہوئے بیساکھی میلہ کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنایا جائیگا۔ بیساکھی میلہ کی سیکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے تمام افسران و جوان ہمت، لگن اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھ برادری اور گوردواروں کی حفاظت اہم ذمہ داری ہے۔ بیساکھی میلہ کی تقریبات کو پر امن کامیاب بنانا اولین ترجیح ہے

Leave a reply