ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار)مقررہ وقت میں خانہ ومردم شماری کا قومی ٹاسک سو فیصد مکمل،ڈویژن میں پہلے نمبر پر رہا
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے کہا کہ الحمداللہ ضلع ننکانہ میں خانہ ومردم شماری کا قومی ٹاسک سوفیصد مکمل کرلیا گیا ہے جس کے لیے تمام سپر وائزر،شمارکنندگان ودیگر متعلقہ محکمہ جات مبارکباد کے مستحق ہیںجنہوں نے قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر میں جاری خانہ و مردم شماری کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ اعجاز رشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو،نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم،انچارج سیکورٹی برانچ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے اجلا س میں شرکت کی۔اے ڈی سی جی محمد حنیف نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں جاری خانہ و مردم شماری بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ محکمہ پولیس،تعلیم ،ریونیو،نادرا،پاک آرمی سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و اہلکاران نے ضلع بھر میں یکم مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ لاہور ڈویژن میں ضلع ننکانہ صاحب کا پہلانمبرہے جس نے بروقت مردم شماری کا قومی ٹاسک مکمل کیا
Shares:








