ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )میونسپل کمیٹی کے سینٹری سپروائزر نے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات دھوئیں میں اڑادیئے
وزیراعلی پنجاب کے احکامات نظر انداز میونسپل کمیٹی ننکانہ کے سینٹری سپروائزر کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ سینٹری سپروائزر کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہر میں موحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا, سینٹری ورکز کا کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگانا معمول بن گیا ,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راو انوار سے فوری نوٹس اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں موحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں ,دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور لاکھوں روپے جرمانہ کیا جا رہا ہےاور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر افسران اپنے اپنے محکموں کی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے رپورٹ اعلی افسران کو پیش کر رہے ہیں جبکہ فصلوں کی باقیات کو جلانےوالے زمینداروں کے خلاف مقدمات کا اندارج بھی کیا جا رہا ہے

لیکن میونسل کمیٹی ننکانہ صاحب کا صفائی کا عملہ اپنے سینٹری سپر وائزر عمران کی سرپرستی میں کوڑے کے ڈھیروں کا روزانہ کی بنیاد پر آگ لگا کر موحولیاتی آلودگی کو پیدا کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں,گزشتہ روز بھی میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم کے کارنر پر بنائی گئی گوڑے کی جگہ پر موجود کوڑے کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی اور جس کا دھواں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا

میونسپل کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی سختی سے منع کیا گیا ہے لیکن صفائی کا عملہ کوڑے کے ڈھیروں کو روزانہ کی بنیاد پر آگ لگا دیتا ہے متعدد مرتبہ شکایات ہونے کے باوجود ان کی سخت سرزنش کی گئی ہے لیکن جب تک ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو اس وقت تک کوڑے کو لگنے والے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا

ننکانہ صاحب کے شہریوں ،مذہبی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد اور چیف مونسپل آفیسرراؤ انوار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورغفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے.

Shares: