ننکانہ : ضلع کونسل کے افسران چھپے رستم نکلے،صفائی کی مد میں 2 کروڑ روپے ڈکار گئے

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ضلع کونسل کے افسران چھپے رستم نکلے،صفائی کی مد میں 2 کروڑ روپےڈکار گئے،
ڈسٹرکٹ کونسل کے ٹھکیدار نےکرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا,ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران نے صفائی کی مد میں دو کروڑ کو چونا لگا دیا,ذاتی رجسٹرڈ فرموں کے نام پر دودو لاکھ روپے کا بوگس کوٹیشن ورک,ضلعی فنانس آفیسر عبدالرزاق اور ضلعی آڈٹ آفیسر راۓ بشارت کی مکمل آ شیر باد ,مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری شروع
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے ٹھیکدار نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ محکمہ ڈسٹرکٹ کونسل کے افسران ملی بھگت کر کے بوگس ٹھکیداروں کو ادائیگیاں کر رہے ہیں اور ذاتی رجسٹرڈ فرموں کے نام پر پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کر چکے ہیں اور موقع پر کام بھی نہیں ہوا ہے افسران دو دو لاکھ روپے کی کوٹیشن ورک کے ذریعے پے منٹ کرتے ہیں اور اب تک تقریبا دو کروڑ روپے کی کوٹیشن ورک کے چیک صفائی بھی بنا رکھے ہیں ,درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع کونسل میں ہونے والی پے منٹوں میں چیف آفیسر ساجد مشرف کے بعد ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر عبدالرزاق ,ضلعی آڈٹ آفیسر راۓ بشارت علی جو کے عرصہ دراز سے براجمان ہیں کی مکمل آشیر باد حاصل ہے ,درخواست گزار نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ بوگس پیمنٹ پر تقریبا 12 بارہ فیصد کمیشن لے کر آڈٹ آفیسر ادائیگیاں کرتا ہے ,ڈسٹرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے پروب انکوائری شروع کر دی ہے آنے والے دنوں میں یہ کرپشن کا مبینہ سکینڈل ضلع ننکانہ صاحب کا بڑا سکینڈل ہو گا اور انکوائری کے دوران مزید افسران کے نام بھی سامنے آئیں گے,ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے انکوائری سے محفوظ رہنے کے لیے ہاتھ پاٶں مارنے شروع کر دئے ہیں-

Comments are closed.