ننکانہ :داخلہ مہم ، ضلع بھر میں 17 ہزار سے زائد نئے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کاٹارگٹ

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)داخلہ مہم ، ضلع بھر میں 17 ہزار سے زائد نئے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کاٹارگٹ
تفصیل کے مطابق ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام داخلہ مہم 2023 کا آغاز کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے سی ای او ایجوکیشن احسن فرید اور دیگر ایجوکشن آفیسرز کے ہمراہ ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران بچوں کو سرکاری سکول میں داخل اور مفت کتب فراہم کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا۔ داخلہ مہم 2023 کے دوران ضلع بھر میں 17 ہزار سے زائد نئے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب میاں رفیق احسن، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید اور دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے،پنجاب حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم میں مزید بہتری اور وہاں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے تعلیم کی اہمیت کے بارے ٹیبلوز بھی پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا

Leave a reply