حفاظتی اقدامات سے حادثات میں ممکن حد تک نقصان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔محمد اکرم پنوار

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ندیم اکرم )حفاظتی اقدامات سے حادثات میں ممکن حد تک نقصان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔محمد اکرم پنوار
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار اورموٹروے چیف پٹرولنگ پولیس /سی پی او عمران عدیل کے باہمی اشتراک سے ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پٹرولنگ پولیس ایم تھری کے افسران کے لئے فائر سیفٹی ورکشاپ کااہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوا ر نے کی۔ ورکشاپ میں ڈی ایس پی حماد ناصر اور ایس پی او عبید خرم کے ساتھ دیگر افسران نے بھر پور شرکت کی۔ ورکشاپ میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران ریسکیوانسٹرکٹرز علی اکبر اورعرفان منظور نے موٹروے پٹرولنگ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کوموٹروے پر ہونے والے حادثات کی روک تھام، آگ سے بچاؤاور گاڑیوں میں لگنے والی آگ کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئیے اور عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر چیف پٹرولنگ پولیس عمران عدیل کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ہونے والے حادثات میں زیادہ تر پہلا ریسپانس نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پٹرولنگ پولیس کا ہوتا ہے اس لئے ریسکیو1122کی فائر سیفٹی ورکشاپ ہمارے سٹاف کے لئے بہت ضروری تھی ہمارے لئے یہ ٹریننگ بہت مفید ثابت ہوئی ہے ہم ریسکیو 1122محکمہ کے حددرجے مشکور ہیں کیونکہ اس ورکشاپ کے بعد موٹروے پٹرولنگ پولیس کا عملہ حادثات میں مریضوں کو طبی امداد کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں لگنے والی آگ پر بھی قابو پا سکتا ہے

Leave a reply