ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ننکانہ صاحب مین انارکلی بازار میں گندا گٹروں کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگا دکانداروں کاشدیداحتجاج,اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینےکی اپیل

تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا صاف ستھرا پنجاب کا دعوی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا مین بازار انارکلی مختلف بیماریوں کا گھر بن گیا سیوریج کا نظام بری طرح تباہ ہو کر رہ گیا ہے جس کے باعث بازاروں میں پانی کا کھڑا رہنا معمول بن چکاہے,

انتظامیہ کی غفلت کی انتہا یہاں تک پہنچ چکی ہےکہ مین ہول کے ڈھکن بھی غائب ہیں جس کے باعث کئی شہری حادثات کے شکار ہوچکے ہیں

ننکانہ صاحب ضلع میں ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لیے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کرتی ہیں جو صرف اور صرف خانہ پوری کی حد تک نظر آ رہی ہیں جس کی مثال بازاروں میں کھٹرا گندا پانی جو مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور دکانداروں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی بار مونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کو درخواست بھی دی مگر اس پر کوئی کام نہ ہو سکا

ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں تاکہ لوگوں کو گذرنے میں آسانی ہو اور دکانداروں سمیت خریداری کے لیے آنے والے شہری تکلیف اور مشکلات سے بچ سکیں.

Shares: