ننکانہ :شہرمیں اب ڈاکو راج،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام
ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)شہرمیں اب ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام، شہری پریشان
گذشتہ رات کوہ نور موبائل شاپ پر چوری کی واردات تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چور ی، چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کمرے توڑ کر ڈی وی آر ساتھ لے گئے ،سیکیورٹی پر مامور گارڈ کو اپنے ساتھ گن پوائنٹ پر کر لے گئے، مانگٹانوالہ روڈ پر سیکیورٹی گارڈ کو کھیتوں میں پھینک دیا
اس واردات سے پہلے وکی موبائل شاپ پر چوروں نے تالے توڑنے شروع کیےتو دکان کے مالک نے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا اور شور مچانا شروع کر دیا جس کی وجہ سے چور بھاگ نکلے
دکاندار نے 15 پر کال کی پولیس موقع پر پہنچنے کے بجائے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی
ننکانہ سٹی میں چوری کی واردات عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون یونین اور عوام نے مل کر بیری والا چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا،دھرنے کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں
جب تک چوروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا ڈی ایس پی ننکانہ نے موجودہ صورتحال دیکھ کر معاملے کو ہینڈل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر چوروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے
ڈکیتی کی واردات کی جگہ پر کرائم سین والوں نے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس نے عوام الناس کے مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کر کے راستے کھول دیے گئے.