ننکانہ:وزیر اعلی پنجاب نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا ،چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب، ڈی پی او صاعد عزیز ننکانہ اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھی اس موقع پر موجود تھے. کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح تھانہ صدر ننکانہ میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا. چیف سیکرٹری آئی جی پنجاب، ڈی پی او صاعد عزیز ننکانہ۔ اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد ننکانہ بھی اس موقع پر موجود تھے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح تھانہ صدر ننکانہ میں کیا گیا. کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ذریعے شہر بھر کو کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا . وزیر اعلی کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو ننکانہ صاحب عالمی اہمیت کا شہر ہے .دنیا بھر سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب آتے ہیں, منصوبے پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی.منصوبے کی تکمیل سے پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوئی .دنیا بھر سے سیاح بھی ننکانہ صاحب آتے ہیں ننکانہ صاحب کو عالمی معیار کا شہر بنایا جائے گا.ننکانہ صاحب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گرودوارہ جنم استھان کا دورہ بھی کیا. وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرودوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کو بھی دیکھا . وزیر اعلی نے بابا گورو نانک کی جائے پیدائش پر بہترین انتظامات کو سراہا.

ننکانہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بہت زیادہ ضرورت تھی .سیف سٹی پراجیکٹ 40 کروڑ کا تھا جس میں پانچ کروڑ کی بچت کی گئی . سیف سٹی پراجیکٹ سکھ ٹورازم کے لئے مفید ثابت ہوگا.6 سے زائد سکھ یاتریوں کو ایک کال کے ذریعہ جلد تمام سہولیات 12 سو ڈالر میں ملیں گی.

ننکانہ صاحب،کرتار پور ،سکھ یاتریوں کے لئے اہم مقامات ہیں،اسلام کے نام پر دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے،سو بلین کا پراجیکٹ اب ستر بلین میں کرنے جا رہے ہیں، فیصل آباد،گوجرانوالہ سمیت تین شہریوں میں آئندہ 120 دنوں میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہوگا

Leave a reply