ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل، کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی
قائم مقام سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ کا کمیشن کی خاطر گٹھ جوڑ ایک کروڑ سے زائد مالیت کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی,ایک کروڑ روپے مالیت کے بل سابقہ سی ای او ہیلتھ ننکانہ اور سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹنٹ نے بل پاس کر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھجواۓ تھے, ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے اختیارات کی جنگ أور مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ اختیارات کی حاصل کرنے کی جنگ اتنی شدت اختیار کر چکی ہے کہ اس وقت محکمہ صحت قائم مقام سی ای او ہیلتھ عمران شاہ کے آنے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے اور تمام ملازمین سابقہ افسران کے بارے میں بات کرنے سے بھی دور بھاگتے ہیں کہ کہیں ان کا ٹرانسفر نہ ہو جاۓ ,,
ذراٸع نے انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ ماہ سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹ تنویر السلام نے تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کے بل جن میں یوٹیلٹی بل, رورل ہیلتھ سنٹرز کے بل ,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایل پی کے بل سمیت دیگر بلز شامل تھے جن میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹربجٹ اینڈ اکاؤنٹ ذوالفقار علی خان نے قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو ایک کروڑ مالیت کے بلوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے ذاتی فائدے اور نقصان کے بارے میں تفصیلی بریف کیا
جس کے بعد فوری طور پر ایک لیٹر نمبری5532 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ صاحب کے اکاؤنٹ 6سیکس میں لہذا سابقہ بل پاس نہ کیۓ جائیں جب تک نئی ہدایت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے جاری نہ ہو جاۓ
ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد تمام بلوں کی ادائیگی روک دی گئی اور چیک جو بننے کے قریب تھے نہ بن سکے,جس کے باعث لوگوں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ,ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کو چاہیے کہ فوری طور پر اس تمام امور کی انکوائری کروائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ.