ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑدیئے
ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اور چیف آفیسر ضلع کونسل کی ملی بھگت جشن ازادی کی تقریبات کے انتظامات میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ نے تقریبات کے لیے مخیر حضرات سے اکٹھے کیے گئے 30 لاکھ روپے جیب میں ڈال لیے ،تقریبات کی تیاریوں کی ادائیگی بوگس بل بنا کر ضلع کونسل کے فنڈز سے نکلوا لیے شہریوں کی ڈی جی اینٹی کرپشن اور وزیر اعلی پنجاب سے انکوائری کرانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں بھی جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے تقریبات کے انعقاد کا حکم ننکانہ صاحب کی انتظامیہ نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا اس حوالہ سے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات، آتش بازی ، میوزیکل شو سمیت دیگر تقریبات کے نام پر ضلع بھر کے مخیر حضرات سے لاکھوں روپے اکٹھے کیے گئے جو افسران نے ملی بھگت کر کے اپنی جیبوں میں ڈال لیے جبکہ ان تقریبات جن میں کبڈی میچ ، افسران کے درمیان ہونے والا کرکٹ میچ ،آتشبازی اور میوزیکل شو سمیت دیگر تقریبات پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی بوگس بل بنا کر سابق چیف آفیسر ضلع کونسل کی ملی بھگت سے ضلع کونسل کے فنڈز سے بھی کر دی گئی جس سے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

اس بابت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اظہر اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے اکٹھی کی گئی تمام رقم ڈی ڈی ڈیویلپمنٹ حماد بٹ کے پاس تھی انہوں نے ہی انتظامات دیکھنے تھے جبکہ حماد بٹ کا کہنا تھا کہ یہ میرا کام نہیں تھا رقم کا تمام حساب دیگر افسران کے پاس ہے

Shares: