ننکانہ :مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت،عدالت کافیصلہ

ننکانہ صاحب س،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)تھانہ منڈی فیض آباد کے مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت بامشقت اور 3 لاکھ ہرجانہ کی سزاء کا حکم

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ صاحب اعجاز احمد بوسال نے ٹبی بہادر تھانہ منڈی فیض آبادکے رہائشی غلام علی ولد عبدالغفور بعمر 19/20سال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث ملزم بشارت علی عرف گلو ولد محمد عارف قوم بازی گر کو سزائے موت بامشقت اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزاء کا حکم سنایا ہے,

تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ ہرجانہ کی رقم مقتولین کے شرعی وارثان کو ادا کی جائے ہرجانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید قید بھی بھگتنا پڑے گی فیصلہ سنانے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوادیا گیا۔

13 مارچ 2019 کو بشارت عرف گلو نے فائر کر کے مقتول کو قتل کیا تھاجبکہ اسی مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان محمد سعید ،حمیدہ بی بی،سخی ،طالب حسین ،محمد رزاق کو ناکافی شہادت اور عدم ثبوتِ کی بنا پر بری کر دیا گیا

Leave a reply